حیدرآباد۔17نومبر(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش اسمبلی اجلاس کا آغاز 5دسمبر سے
ہوگا ۔تاہم اس مرتبہ اجلاس حیدرآباد میں نہیں بلکہ ضلع گنٹور میں واقع
آچاریہ ناگارجنا یونیورسٹی میں ہوگا۔ چنانچہ ذرائع کے مطابق آندھرا پردیش
حکومت
نے اپنی ہی ریاست میں اجلاس کے انعقاد کے مقصد سے یہ تازہ فیصلہ کی
ہے۔ اسپیکر اسمبلی آندھرا پردیش کوڑیلا شوا پرساد نے میڈیا کو بتایا کہ
گنٹور میں اجلاس کے انعقاد کے لئے آمد و رفت اور سکیورٹی کے معاملہ میں کسی
قسم کے خوف کی ضرورت نہیں ہے۔